25 نومبر 2025 - 18:00
دہلی دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ہندوستانی دورہ ملتوی

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں 10 نومبر کو ہونے والے بم دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دسمبر میں متوقع ہندوستانی دورہ سیکورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا|| ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی میں 10 نومبر کو ایک زوردار بم دھماکہ ہوا، جس میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہوئے۔ اس دھماکے نے جانی و مالی نقصان کے علاوہ عالمی سطح پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔

اس دھماکے کے بعد اسرائیلی خبر رساں ادارے i24 نیوز نے اطلاع دی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دسمبر میں متوقع ہندوستانی دورہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ دورہ نیتن یاہو کے حالیہ ہندوستانی سرکاری دوروں میں دوسرا دورہ تھا۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے ہندوستان کا آخری سرکاری دورہ جنوری 2018 میں کیا تھا، جو چھ دن تک جاری رہا۔ تاہم اب دہلی میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے موجودہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha